ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / فوج کا حوصلہ بلند کرنے کی ضرورت: وپن راوت

فوج کا حوصلہ بلند کرنے کی ضرورت: وپن راوت

Fri, 06 Jan 2017 22:58:37    S.O. News Service

جموں،6جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)آرمی آرمی چیف بننے کے بعد پہلی بار جنرل وپن راوت جموں کشمیر کے دورے پر ہیں۔جنرل راوت نے کہا کہ دشمن کے ناپاک ارادے کو برباد کرنے کی ضرورت ہے۔جموں و کشمیر میں اعلی حکام کے ساتھ ملاقات کے بعد پاکستان کا نام لئے بغیر جنرل راوت نے کہا کہ سرحد پر اگر کوئی حرکت ہوتی ہے تو اس کا منہ توڑ جواب دینا ہے۔آپ کو بتا دیں کہ یکم جنوری کو دہلی میں گارڈ آف آنر کے بعد ہی فوج کے سربراہ نے پاکستان کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم سرحد پر امن چاہتے ہیں لیکن اگر ہمیں مجبور کیا گیا تو ہم طاقت کے استعمال سے بھی گریز نہیں کریں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری فوج کا ہر سپاہی ملک کی حفاظت میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے کیونکہ ہر سپاہی کی شراکت سے فوج بہتر اور مضبوط بنتی ہے۔
فوجی سربراہ نے اپنا عہدہ سنبھالنے وقت اپنے دورے کا آغاز جموں کشمیر سے کیا کیونکہ گزشتہ ایک سال میں فوج کو جموں کشمیر میں خاصا نقصان اٹھانا پڑا ہے،جہاں 2015میں فوج کے 33جوان شہید ہوئے تھے، وہیں اس سال یہ تعداد 63جا پہنچی۔وہیں اس سال جہاں فوج نے 97 دہشت گرد مارے تھے، وہیں اس سال تقریباََ141دہشت گرد مار گرائے گئے۔ایسے میں اپنے جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے فوجی سربراہ کا یہ دورہ کافی اہم ہے۔جنرل نے شمالی کمان کی کوششوں کی تعریف کی جو جموں کشمیر کے حالات بہتر بنانے میں لگے ہوئے ہیں۔ان جوانوں کی پیٹھ بھی تھپتھپائی جو پاکستان کی مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی کا اسی زبان میں جواب دے رہے ہیں۔
 


Share: